دوحہ (اے بی این نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کی اختتامی تقریب میں بھی ٹرافی کا تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں شیڈول ہے اور ممکن ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کی فائنلسٹ ٹیم ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح رائزنگ سٹارز کا فائنل بھی پاکستان شاہینز اور بھارت کی اے ٹیموں کے درمیان ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹرافی ابھی بھی اے سی سی کے دفتر میں ہے اور اے سی سی نے بھارت کو تقریب میں آنے اور ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول پر لیوی میں اضافہ!عوام پر اضافی بوجھ















