اہم خبریں

پاکستان نے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدارتی محل میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پیش کیا گیا۔

صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

شاہ عبداللہ دوم کو یہ ایوارڈ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امن کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کو اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے بھی نوازا۔ صدر کو دیا جانے والا ایوارڈ اردن کی پاکستان کے ساتھ گہری عزت، قدردانی اور دوستی کا مظہر ہے۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم’برداشت ‘پراہم پیغام

متعلقہ خبریں