اہم خبریں

محمدرضوان نے نیا سنگ میل عبور کر لیا!

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ون ڈے فارمیٹ میں ایک سنگ میل عبور کر لیا۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے محمد رضوان کا 100 واں میچ ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل میدان میں محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے یادگار موقع پر وکٹ کیپر بلے باز کو مبارکباد دی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے ہمیشہ گراؤنڈ پر توانائی دکھائی، ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی خواہش ہے۔

اس موقع پر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو 100ویں ون ڈے میچ کی کیپ پیش کی۔
مزید پڑھیں‌:سیکیورٹی کریک ڈاؤن: راولپنڈی میں 76 افغان شہری گرفتار

متعلقہ خبریں