اہم خبریں

27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں تمام 11 شقیں اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لی گئیں۔ ایوان میں 64 ارکان کی مکمل شرکت کے ساتھ کارروائی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کی شق نمبر 2، 3، 4، 5 اور 6 دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئیں، جب کہ شق نمبر 7، 8 اور 9 بھی واضح اکثریت سے منظور ہوئیں۔ اسی طرح شق نمبر 10 اور 11 بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ ایوان سے منظور کر لی گئیں۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پیش کیا، جس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بحث کے باوجود قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔ اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کے باوجود چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں :آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی,جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

متعلقہ خبریں