اہم خبریں

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

تحریک کا اعلان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کیا۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور باشندوں کے درمیان سول معاہدہ ہے۔ میں نے پانچ بار آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ لوگ یہ بھی پوچھتے رہے کہ تحریک کب شروع ہونی چاہیے۔ جس طرح وہ آئین کی بنیادیں ہلا رہے ہیں، اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہوگی۔ کل رات سے ہمارا ایک ہی نعرہ ہوگا: جمہوریت زندہ باد، آمریت زندہ باد۔ ہمارا تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی کے بارے میں ہوگا۔ ہم کہیں گے کہ پاکستان کے عوام جو چاہیں گے فیصلہ وہی ہوگا۔ ہم کہیں گے کہ آئین سپریم ہے اور طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو گی۔

مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اورایڈمرل آف فلیٹ رینک کے تاحیات یونیفارم میں رہیں گے: مجوزہ آئینی ترمیم

متعلقہ خبریں