اہم خبریں

پاک افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل استنبول میں ہوگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی کی آخری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل استنبول میں ہوگا۔

افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کا واضح ایجنڈا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترکی روانگی سینئر افغان قیادت کی موجودگی سے مشروط ہے۔ اس بار مذاکرات میں قومی سلامتی کے مشیر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پرد ہشت گردی بند کرانے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کا واضح ایجنڈا ہے۔ پاکستانی مطالبات میں کوئی نرمی نہیں ہوگی،کابل کو دو ٹوک پیغام دے دیا گیا۔ اسلام آباد نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایس پی عدیل اکبر کی موت بارے اہم انکشافات سامنے آگئے

متعلقہ خبریں