اہم خبریں

ستائیسویں آئینی ترمیم 7 نومبر کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ترمیم کی 10 نومبر کو منظوری متوقع ہے۔ ایوان بالا میں اجلاس کی کارروائی چھٹی کے دن ہفتے کو بھی چلے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مجوزہ ترمیم سے متعلق اتحادیوں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کرانے سینیٹ کا اجلاس ہفتے کو چھٹی کے روز بھی جاری رہے گا۔ مجوزہ آئینی ترمیم پر جمعہ اور ہفتہ کو سینیٹ بحث کرائی جائے گی۔ ترمیم پیش ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد ہوگی۔ذرائع کے مطابق 14 نومبر تک جاری رہنے والے سینیٹ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی 10 نومبر کو منظوری متوقع ہے۔

ترمیم منظور کرانے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں آگئے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف اتحادی ارکان پارلیمان کے اعزاز میں جلد عشائیہ دیں گے۔ اے این پی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے تعاون مانگے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 6 نومبر کو بلالیا۔

مجوزہ 27 ویں ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کے بجائے چیف جسٹس آئینی عدالت کو دی جائے گی ۔ ہائیکورٹ جج کے تبادلے کیلئے متعلقہ جج اور چیف جسٹس کی رضامندی کی شق بھی ختم کردی جائے گی۔

این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی گنجائش سمیت بہبود آبادی اور محکمہ تعلیم بھی صوبوں سے واپس لینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن نے 27ویں ترمیم کیخلاف ہرحدتک جانے کا اعلان کردیا۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا چھبیس ویں ترمیم کرکے عدلیہ کیلئے مسائل پیدا کیے لیکن اب تو عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے ۔ پیپلزپارٹی اِس گیم میں برابر کی شریک ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا ستائیسویں ترمیم ملک کی بنیادیں ہلادے گی۔ آنے والے دنوں کیلئے پلان تیار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزبدھ ،5نومبر2025 چاندی کی قیمت

متعلقہ خبریں