اہم خبریں

تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے متعدد اہم رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری و کوآرڈینیٹر حلقہ میاں خالد محمود سے میکسیول سندھو کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میاں خالد محمود نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا اور کہا کہ آئی پی پی میں اقلیتوں کے مساوی حقوق کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق کونسلرز جاوید عاصم، شکیل اختر، سجاد مسیح، روبر اشرف، پاسٹر زاہد، پاسٹر آصف عنائت، پاسٹر جارج گل، ہنی مسیح، عارف سرویا اور عرفان بھٹی سمیت متعدد دیگر رہنما شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کھوکھر، کاشف مسیح، صفدر مسیح، عمران پرویز، اعجاز مسیح، شمروز گل، فرزان کھوکھر، بابر گل، عمانوائل، جمیل مسیح، رفاقت اٹھوال، شہزاد مسیح، وقاص مسیح اور دلاور مٹھو نے بھی آئی پی پی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میکسیول سندھو نے کہا کہ مسیحی برادری کا مستقبل استحکام پاکستان پارٹی سے وابستہ ہے، ہم پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔

میاں خالد محمود نے کہا کہ پارٹی بلدیاتی سطح پر تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے، شاہدرہ اور گرد و نواح کے نوجوانوں کی سیاسی شمولیت خوش آئند ہے، ہم اقلیتوں کو سیاسی اور سماجی سطح پر بااختیار بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔
مزید پڑھیں: اٹلی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

متعلقہ خبریں