اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا سینٹرل اے سی کے مرمتی کام کے دوران ہوا، دھماکا سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی۔
 دھماکے کے بعد وکلا اور عملہ عمارت سے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں موجود کیفے صرف سپریم کورٹ عملے کیلئے مختص ہے، دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
 مزید پڑھیں:  پاکستان میں آج بروزمنگل،4 نومبر2025 کو سونے کی قیمت
								
								
				
													














