پشاور(اے بی این نیوز) شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے پولیس اسکواڈ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ قومی نیوز چینل کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈی پی او کے اسکواڈ پرحملہ بنوں میران شاہ روڈ پر ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے تاہم 5 اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ حملے میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: اقبال خان پتافی کا ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان















