بلوچستان (اے بی این نیوز)تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے علاقے جرین کے پہاڑی علاقے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:بھائی نے کلہاڑی کے وار سے چھوٹے کو جان سے مار ڈالا، ماںزخمی















