مظفر گڑھ ( اے بی این نیوز) بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی اور والدہ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بھائی جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔
علی پور کی تحصیل بٹ مالاں والی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اپنی پسند کی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم گھر والے خوش نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس کی والدہ اور بھائی سے تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:افغان مہاجرین کو پناہ دینے والے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج















