اہم خبریں

افغان مہاجرین کو پناہ دینے والے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور ( اے بی این نیوز)‌رائے ونڈ میں افغان مہاجرین کو پناہ دینے والے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں مالک مکان احمد خان نے اپنا گھر افغان مہاجرین کو کرائے پر دیا اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانے میں رجسٹر نہیں کرایا۔

پولیس نے سرکار کی شکایت پر مالک مکان احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ احمد خان کوئٹہ کے علاقے زریاب روڈ کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

متعلقہ خبریں