اہم خبریں

راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور فضائیہ کے جنرل کا واقعہ سنایا

نئی دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فضائیہ کے جنرل کا واقعہ سنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مودی بھارتی فضائیہ کے جنرل سے کہتے ہیں کہ دیکھو آج بادل ہیں، ہمارے طیارے چلے گئے تو ریڈار اسے نہیں دیکھ سکے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بات 6 سال کا بچہ بھی سمجھتا ہے، لیکن ملک کے وزیر اعظم کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ مودی یہ بات فضائیہ کے جنرلوں کو بتا رہے ہیں اور میڈیا ان کی تعریف کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ بادل ہیں، بارش ہو رہی ہے، یہ فائدہ ہے کہ ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا مزید طاقت کے ساتھ جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کا اعلان !

متعلقہ خبریں