تہران ( اے بی این نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایرانی صدر نے ایران کے جوہری توانائی کی تنظیم کے دورے کے دوران کیا۔
رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا نہ پہلے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم عمارتوں کو تباہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنسدانوں کے پاس اب بھی تمام ضروری علم اور مہارت موجود ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں کئی اعلیٰ سطح کے سائنسدان ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ امریکہ نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے بھی کیے تھے۔ واشنگٹن نے کہا کہ یہ تنصیبات ایک پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد جوہری ہتھیار تیار کرنا ہے، لیکن تہران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جوہری پروگرام صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر تہران نے جون میں تباہ ہونے والی اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایرانی جوہری تنصیبات پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔
مزید پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025ء ٹیسٹ کےحتمی نتائج کا اعلان















