اہم خبریں

ایم ڈی کیٹ 2025ء ٹیسٹ کےحتمی نتائج کا اعلان

سکھر(‌اے بی این نیوز)آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار) ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کردیئے۔

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کے مطابق نتائج کے حوالے سے 2 ہزار ای میلز موصول ہوئیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حتمی نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 56 فیصد امیدوار ناکام ہوئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار فیل ہوئے۔

نتائج کے مطابق 14,300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زیادہ نمبر لے کر پاس ہوئے جبکہ BDS کے 17,123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زیادہ نمبر لے کر کامیاب ہوئے۔

اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس ٹیسٹ میں فیل ہوئے جبکہ 48 فیصد امیدوار بی ڈی ایس میں فیل ہوئے۔

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سید محمود خان ولد عدالت خان نے ایم ڈی کیٹ میں 180 میں سے 175 نمبر حاصل کرکے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان سکنہ کورنگی کراچی دوسرے اور شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری ضلع قمبر شہدادکوٹ 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق آف ایسٹ کراچی، ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین آف کورنگی اور حرا عابد ولد عابد علی سیٹو حیدرآباد 173 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹاپ 10 میں 124 امیدوار شامل تھے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید پڑھیں‌:جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ! پنجاب سیف سٹی کا نیا سیکیورٹی پلان تیار

متعلقہ خبریں