اہم خبریں

جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ! پنجاب سیف سٹی کا نیا سیکیورٹی پلان تیار

لاہور( اے بی این نیوز)اب لاہور میں لٹیرے لوٹ مار کے بعد بھاگ نہیں سکیں گے کیونکہ جہاں بھی جائیں گے ڈرون ان کا پیچھا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنڈز کی منظوری کے بعد دس ڈرونز کی خریداری کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ ڈرونز کی پہلی کھیپ کے بعد مزید دس ڈرونز کا آرڈر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق لاہور کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب کے لیے ڈرونز خریدے جائیں گے۔ اب ملزم کا جرم کرنے کے بعد فرار ہونا مشکل ہو جائے گا۔ جدید ڈرونز ملزمان کا پیچھا کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز ون فائیو سسٹم سے منسلک ہوں گے۔ ون فائیو پر کال موصول ہوتے ہی ڈرون حرکت میں آجائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ ڈرون دس بڑے تھانوں کی حدود میں اونچی عمارتوں پر نصب کیے جائیں گے جبکہ ڈرونز کے ورک سٹیشن بھی عمارتوں پر ہوں گے۔ جب انہیں حکم ملے گا تو وہ خود بخود ہوا میں ہوں گے۔

حکام کے مطابق ڈرون شہر میں پندرہ کلومیٹر تک گشت کر سکے گا اور اس کی قیمت ڈھائی سے ڈھائی کروڑ روپے کے درمیان ہے۔
مزید پڑھیں‌:سہیل آفریدی کی 9 مئی ویڈیو نہیں! وہ پشاور میں تھے، صوبائی وزیر

متعلقہ خبریں