اہم خبریں

یوکرین پر روسی حملوں میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

یوکرین ( اے بی این نیوز)روس نے رات گئے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔

یوکرائنی حکام کے مطابق روسی حملوں میں 2 بچوں سمیت 6 افراد مارے گئے۔

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس نے اوڈیسا اور دنیپرو کے علاقوں پر حملے کیے، جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد مارے گئے۔

یوکرین کے شہر زاپوریزہیا پر روسی حملے سے تقریباً 58,000 گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

شہر کے گورنر کے مطابق شہر میں ہونے والے حملوں میں 2 افراد زخمی ہوئے اور کچھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

دوسری جانب روس کی آئل پورٹ پر یوکرین کے ڈرون حملے میں 2 غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے گزشتہ رات بحیرہ اسود میں روسی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ہسپتال کا بل ادا کرنے کے لیے نومولود بچہ فروخت

متعلقہ خبریں