پشاور(اے بی این نیوز)پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) میاں سعید نے اہلکار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔
سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ دھماکا پولیس اسٹیشن کے بارودی مواد کے کمرے میں موجود پرانا دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، آگ دیگر گولا بارود تک بھی پھیلی جس سے مزید دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کی واردات نہیں لگتا، فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے�۔
تاہم تحقیقات کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
4 مزید پڑھیں: سے چھ نومبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے














