اہم خبریں

طورخم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کے لئےآج کھول دیا جائے گا

طوخم (اے بی این نیوز)ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ کو افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق امیگریشن اور کسٹم عملے کو صبح 7 بجے ڈیوٹی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد صرف افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھولی جا رہی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت تاحال معطل رہے گی۔پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحد 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

فیڈرل ٹیکس بیورو کے مطابق طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ کے کسٹمز بارڈر اسٹیشنز پر کسٹمز کلیئرنس 12 اکتوبر سے معطل ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقہ ،فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

متعلقہ خبریں