کوئٹہ (اے بی این نیوز)کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں2مختلف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے18دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مزید بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں، آپریشن”عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا،نوجوان کرکٹر کی پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی















