استنبول (اے بی این نیوز)افغان طالبان کے وفد کی ہٹ دھرمی کے باعث استنبول مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق طالبان وفد شروع سے ہی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھا، مذاکرات کی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
افغان طالبان حکومت بھارتی ہدایات پر بات چیت ڈی ریل کررہی تھی۔حقائق کے برعکس افغان طالبان حکومت نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا، افغان طالبان حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے پر مصروف ہے۔
افغان طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، پاکستان نے کئی مرتبہ یہ واضح کیا کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی کی حمایت ختم کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
دوران مذاکرات پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا کہ افغان حکومت کی جانب سے دہشتگروں کی سرپرستی قبول نہیں، پاکستان سرحدوں کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں اہم پیشرف















