اسلام آباد(اے بی این نیوز)عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سےمتعلق کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ انتیس اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔جسٹس ارباب محمد طاہرچار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے،بینچ میں جسٹس خادم سومرو،جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس شامل ہوں گے، لارجر بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی، اس سےقبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی،ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی،6 بچے زخمی















