اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیسکا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شہریوں کو صرف مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔ جیسے ہی سردی کی شدت بڑھ رہی ہے، گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے کمپنی کو سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق گیس صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک ملے گی تاکہ لوگ ناشتہ تیار کر سکیں۔ دوپہر میں ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور پھر شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ تاہم رات ساڑھے 8 بجے سے اگلی صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل رہے گی ۔
یہ شیڈول لاہور، اسلام آباد سمیت ایس این جی پی ایل کے زیرِ انتظام دیگر شہروں میں لاگو ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اوقات کے دوران بھی گیس پریشر میں کمی یا کسی وقت مکمل سپلائی بند ہونا ممکن ہے، اس لیے صارفین کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ڈیڈ لائن ختم،کل سے لاکھوں بنک اکائونٹس منجمد؟















