اہم خبریں

بڑا سیا سی طوفان،حکومت سے علیحدگی یا تبدیلی،کچھ دیر میں فیصلہ،جا نئے اندر کی کہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد میں ایوانِ صدر کے اندر سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس اس وقت بھی جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت صدرِ مملکت آصف علی زرداری کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی مشاورت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ یہ بیٹھک آزاد کشمیر کی بدلتی سیاسی صورتحال کے تناظر میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی تبدیلی یا پیپلز پارٹی کی علیحدگی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نمبر گیم مکمل ہونے کے بعد اب حتمی فیصلے کا مرحلہ ہے جس کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ صدر آصف علی زرداری خود اعلان کریں گے۔

اسلام آباد کی یہ سیاسی ہلچل آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑے طوفان کی نشاندہی کر رہی ہے اور قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں کہ اگلی بڑی خبر کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔ عوام اور سیاسی حلقے تجسس کے ساتھ نگاہیں ایوانِ صدر پر جمائے بیٹھے ہیں کہ کون سی نئی تبدیلی سیاسی نقشہ بدلنے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  :تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ

متعلقہ خبریں