اہم خبریں

ایس پی عدیل اکبر کی پراسرار موت،آپریٹر کو حراست میں لیا گیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی یا نہیں؟ ایس پی کی پرِسرارموت کی تفتیش جاری ہے۔

عدیل اکبر کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گولی سر میں سامنے سے لگی۔ عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی آئی نائن عدیل اکبر،شاہراہ دستور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ موت اپنی ہی گاڑی کے اندر گولی چلنے سے ہوئی ، واقعہ خود کشی یا حادثہ ؟

سوالات اٹھ گئے ۔پمز میں ہونے والے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گولی پیشانی پر سامنے سے لگی اور کھوپڑی کے عقب سے باہر نکل گئی ، دماغ کا شدید متاثر ہونا موت کی وجہ ہے۔ تحقیقات کیلئے ڈی جی سیف سٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

تفتیش کا آغاز ڈرائیور سے ہوگیا۔ ایس پی عدیل اکبر کی ٹیم کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔ تمام سیف سٹی کی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں۔ خود کشی کی خبریں زیر گردش آنے پر آئی جی اسلام آباد نے کہا فوری طور پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کرنے کے بعد میت آبائی علاقے کامونکی میں تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ایک سال کی شیر خوار بچی بھی عدیل اکبر کے سوگواران میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں: آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں