اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواستوں کی سماعت کی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوبانی پی ٹی آئی سےجیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے۔
دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت نے انکو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا تھا، یہ ملاقات کے بعد باہر آتے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہیں۔
جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نےکہا تھا گیٹ پر میڈیا سے بات نہ کریں یہ نہیں کہا تھا ہمارےمنہ پر ٹیپ لگائیں۔ ہمیں اڈیالہ جیل سے ڈیڑھ میل دور رکھا گیا وہاں بات کرتے ہیں۔
عدالت نے سلمان اکرم راجا سے کہا کہ آپ گیٹ پر بات نہیں کریں گے۔ چیمبرمیں بات کریں یا شام کو کہیں بھی کرلیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معطل کردیا