اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پیر کو سنگجانی عوامی ریلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کیس کی منتقلی کی درخواست دائر کی۔ بعد ازاں فاضل جج نے درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔
فاضل جج نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی۔سنگجانی کے عوامی جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان معاہدے کا مقصد خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے ،خواجہ آصف