اہم خبریں

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو چین سے لانچ کیا گیا جسے پاکستان کے خلائی ادارے اسپارکو نے تیار کیا ترجمان اسپارکو کے مطابق کراچی میں اسپارکو کمپلیکس کے دفتر میں سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر براہ راست دکھائے گئے ترجمان نے بتایا کہ ایچ ایس ون سیلاب، لینڈ سلائیڈز، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا

یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں، ارضیاتی خطرات اور زرعی زمینوں کے تجزیے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اسپارکو کے مطابق ایچ ایس ون انفرا اسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی اور ریسورس مینجمنٹ کے لیے ایک جدید نظام فراہم کرے گا جو قومی ترقی میں معاون ثابت ہوگا ترجمان نے بتایا کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی وژن 2047 کا ایک بڑا سنگ میل ہے

اور رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا پاکستانی سیٹلائٹ ہے اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کیے جا چکے ہیں اور دونوں اس وقت مکمل طور پر فعال ہیں ماہرین کے مطابق ایچ ایس ون کی کامیاب لانچ کے بعد پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے جس سے سائنس، زراعت، ماحولیات اور دفاع کے شعبوں میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروزاتوار19اکتوبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں