اہم خبریں

دوحہ مذاکرات: پاکستان نے افغان وفد کیلئے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیدیا

دوحہ ( اے بی این نیوز)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد آل خلیفہ کر رہے ہیں اور پاکستان افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی اور پاکستانی سیکیورٹی حکام نے ان کی مدد کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان سے آنے والے وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب نے کی، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد کا حصہ ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ میں ہوگا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے افغان وفد کیلئے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیدیا.

یاد رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان گزشتہ روز قطر میں ہونے والے مذاکرات میں دوحہ مذاکرات تک سرحدی کشیدگی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:اسلام کے لیے شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے شادی کر لی! تصاویر وائرل

متعلقہ خبریں