اہم خبریں

ای چالان نادہندگان کی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ نے ای چالان نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بلیک لسٹ ہونے کے لیے چالان کی حد کم کر دی گئی ہے جس کے بعد 25 یا اس سے زیادہ ای چالان والے گاڑیوں کے مالکان کو پکڑا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 ای چالان کے ساتھ نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تاہم اب دوسرے مرحلے میں 25 ای چالان والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔ تیسرے مرحلے میں 10 ای چالان والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نہ صرف بلیک لسٹ گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا بلکہ ان کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر پر بھی پابندی ہوگی۔

حکام کے مطابق شہریوں کو متعدد بار وارننگ دی گئی تاہم کئی مالکان نے ای چالان جمع نہیں کروائے ۔

لاہور سمیت بڑے شہروں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نادہندہ گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید کیمرے استعمال کر رہی ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ای چالان بروقت جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں‌:سابق کرکٹر تنویر احمد کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں

متعلقہ خبریں