اہم خبریں

علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل ، وارنٹ کیساتھ آج لاہور جائے گی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی، تھانہ صادق آباد کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی۔

علیمہ خان کے وارنٹ میں 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے ملزم کی عدم پیشی پر جمعہ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

علیمہ خان کی ضمانت کے سمن کی تکمیل کے لیے پولیس ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی۔ عمر شریف نے ملزم کی ضمانت کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے۔

عدالتی سمن کے مطابق 20 اکتوبر کو ملزم کو پیش نہ کیا گیا تو ضامن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صادق آباد میں نومبر کے احتجاج کیس کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے ملزم کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ علیمہ خان کے ضامن کے سمن کی تکمیل کے لیے پولیس ٹیم بھی تعینات کر دی گئی۔

علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے کرائی جنہوں نے ملزم کی ضمانت کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے۔

عدالتی سمن کے مطابق 20 اکتوبر کو ملزم کو پیش نہ کیا گیا تو ضامن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صادق آباد میں نومبر کے احتجاج کیس کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:دفعہ 144 میں توسیع

متعلقہ خبریں