اہم خبریں

حکومت کب تک افغان مہاجرین کابوجھ اٹھائےگی،وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سےمتعلق اجلاس۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر،وفاقی وزرا،وزیراعظم آزادکشمیرکی اجلاس میں شرکت۔
پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان کےوزرائےاعلیٰ نےاجلاس میں شرکت کی۔
خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ کےنمائندے،وفاقی وصوبائی اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ
افغانستان سےپاکستان پرحالیہ حملہ،خوارج کی دراندازی کی کوششوں کیساتھ تشویشناک ہے۔
پاکستان کی بہادرافواج نےاس حملےکابھرپوراندازسےجواب دیا۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی قیادت میں افواج پاکستان نےافغانستان کےحملوں کوپسپاکیا۔
مجھ سمیت پوری قوم فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔
افغان نگران حکومت سےدہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکنےکیلئےمذاکرات کیے۔
پاکستان نےافغانستان سےخوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی وسیاسی اقدامات سےبھرپورکوشش کی۔
پاکستان کےبہادرعوام نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنےپیاروں کی قربانیاں دیں۔
ہم سےسوال کرتےہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کابوجھ اٹھائےگی۔
صوبائی حکومتیں،ادارےتعاون کیساتھ افغان باشندوں کی جلدواپسی یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی عدم شرکت پران کی نمائندگی مزمل اسلم نےکی۔
دہائیوں سےمشکلات میں گھرےافغانستان کی پاکستان نےہرمشکل وقت میں مددکی۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں،اربوں ڈالرکامعاشی نقصان اٹھایا۔
افغان سرزمین سےپاکستان پردہشتگردحملے،افغانیوں کاان حملوں میں ملوث ہوناتشویشناک ہے۔
نائب وزیراعظم،وزیردفاع اوراعلیٰ حکومتی عہدیدارمتعددبارافغانستان کےدورےپرگئے۔
افغان نگران حکومت سےدہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکنےکیلئےمذاکرات کیے۔

مزید پڑھیں :دو وزرا کا کابینہ سے استعفیٰ، سیاسی ہلچل میں اضافہ

متعلقہ خبریں