اہم خبریں

میر علی میں فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام،4جہنم واصل

میر علی (اے بی این نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا،4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی۔

ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، مزید خارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں خارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ 2دن میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں: افغان بستی پر قبضے کیخلاف کارروائی ،22 ایکٹر زمین سے قبضہ چھڑالیا گیا

متعلقہ خبریں