اہم خبریں

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا،جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز   )پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیاپشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل آئین و قانون کے مطابق مکمل ہوا اور اس میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔

جے یو آئی ف نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ووٹنگ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی ہوئی اور ارکان اسمبلی کو مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ تاہم عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواست گزار الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔فیصلے کے بعد صوبے میں سیاسی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ حق اور قانون کی فتح ہے اور وہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال میں استحکام آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی،امریکہ باہر

متعلقہ خبریں