اہم خبریں

چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،20 حملہ آور ہلاک

چمن (اے بی این نیوز)پاک فوج نےچمن کےعلاقےاسپن بولدک میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےحملےناکام بنا دیے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے علی الصبح تین مقامات پر حملہ کیا جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں 15 سے 20 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔دہشتگردوں نےافغانستان کی طرف سے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیاجو اس بات کا ثبوت ہےکہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔

ذرائع کےمطابق پاک فوج نےگزشتہ رات کرم سیکٹر پر افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی،جوابی کارروائی میں 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کیے گئے جبکہ متعدد دہشتگرد ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں اس وقت صورتحال پرامن ہے تاہم اسپن بولدک میں مزید دہشتگردوں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں