اہم خبریں

خضدار کے گردونوح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عوام گھروں سے نکل آئے

خضدار (اے بی این نیوز) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: قطر کا پاکستان اور افغانستان کشیدگی پر اظہارتشویش

متعلقہ خبریں