طورخم(اے بی این نیوز)پاک افغان کشیدگی کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام فورسز کے درمیان گزشتہ رات فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لئےبند ہونے سے دونوں جانب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم موجودہ صورت حال میں سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی بھرپور کارروائی ،19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا