اہم خبریں

کے پی میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات،رانا ثناءاللہ کا انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کےلیےکافی مشکلات نظرآرہی ہیں، اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں کسی کی بھی حکومت ہوکارروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کی مخالفت کررہےہیں۔

مشیرِ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم نے کہا علی امین بانی کےحکم کی تعمیل نہیں کررہےاس لیے ہٹایا، پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں بہت زیادہ گروپنگ ہے، مختلف گروپوں نےایک دوسرے کولتاڑا ہےاوراختلافات ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بہت زیادہ بیڈ گورننس اور کرپشن ہوئی ہے، ہوسکتاہےپی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کاایک گروپ الگ ہوجائے، کے پی میں پی ٹی آئی کے 20،30 افراد الگ ہوکر گروپ بنالیں تو انھیں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بیڈ گورننس ہے، اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کےلیےکافی مشکلات نظرآرہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کی فائرنگ ، ایف بی آر کے 2 اہلکار شہید

متعلقہ خبریں