اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،اورکزئی حملے میں ملوث 30 خوارجی ہلاک

اورکزئی(اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں آپریشن کے دوران 2 افسران اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں جوابی کارروائیاں جاری ہے، فورسز نے لیفٹننٹ کرنل اور میجر سمیت دیگر جوانوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجرطیب اور نو جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔

لیفٹننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت دیگر جوان 7اکتوبرکوشہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی مکمل ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، علاقے میں مزید بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب بنوں ڈومیل میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں دو خوارج مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ ملزمان سی ٹی ڈی اہلکاروں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر حملوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،اسلام آبادکو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا،انٹرنیٹ سروس معطل

متعلقہ خبریں