اسلام آباد (اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت صرف 5 لاکھ 78 ہزارروپے ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت مالی سال 2023 میں 3 لاکھ 76 ہزار روپے تھی، پچھلے مالی سال میں سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کی ملکیت میں کوئی گھر ہے اور نہ کاروبار، سہیل آفریدی کی ملکیت میں صرف فریج، واشنگ مشین اور دو بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں صحافی سے معافی مانگ لی