اہم خبریں

علی امین گنڈاپور فارغ، سہیل آفریدی نامزد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی اہم ردوبدل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کو پارٹی کے اندر ایک مضبوط، متحرک اور اتفاق رائے سے قبول کی جانے والی شخصیت سمجھا جا رہا ہے، اور قیادت کو امید ہے کہ وہ صوبے میں سیاسی استحکام کے ساتھ انتظامی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ عرصے سے پارٹی میں تحفظات پائے جا رہے تھے، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے قیادت نے تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،19خارجی جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید

متعلقہ خبریں