اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کو طلب کر لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لئے قائم کی کمیٹی کو طلب کر لیا ۔

اجلاس میں آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ۔

رانا ثناء اللہ ،طارق فضل چوہدری ،احسن اقبال بھی پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکراتی عمل اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔وفاقی وزراء اور کمیٹی ارکان آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔وزیراعظم کی ہدایت پر معاہدے پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور آئندہ حکومتی موقف پر بھی بات ہوگی۔آزاد کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات زیر غور۔اجلاس میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ امورِ کشمیر کے حکام بھی شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں: چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی لائیو اسٹریمنگ جاری

متعلقہ خبریں