اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ کا آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔گزشتہ روز آئینی بینچ نے فریقین کو سننے کے بعد کیس کی سماعت کا لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا تھا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت 27 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔گزشتہ سماعت پر فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ درخواستوں کی لائیو اسٹریم کی بھی گزارش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک،پاک فوج کے 11 جوان شہید