اورکزئی(اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کردیے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوئے۔
26 مزید پڑھیں: نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری