اہم خبریں

بلوچستان ،مقامی قبائل کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (اے بی این نیوز)فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔ تاہم بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیوار بن گئے۔

ذرائع نے کہا کہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشتگردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک شخص شہید اور2 زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا کہ وہ اپنے پرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گر گئی ،36 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں