اسلام آباد( اے بی این نیوز)حکومت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت کی واپسی سے متعلق معلومات مانگی گئی ہیں۔
اے بی این نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قیادت کی واپسی سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، صدر زرداری 9 اکتوبر تک پاکستان واپس آجائیں گے۔
بلاول بھٹو 11 اکتوبر کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت سے براہ راست رابطے کا امکان ہے، صدر زرداری اور بلاول بھٹو گزشتہ ہفتے سے بیرون ملک ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کے بعد سے دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ن لیگ تاحال پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہی، پیپلز پارٹی نے تحفظات دور کرنے سے مشروط اسمبلی میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت سے عدم تعاون کی پالیسی جاری رہے گی، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں علامتی طور پر شرکت کرے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون سازی میں حصہ نہیں لے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اسمبلی اجلاس میں کورم کے معاملے پر غیر جانبدار رہے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔ 6 اکتوبر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کااجلاس دوبارہ ہوں گا۔
مزید پڑھیں:کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا مقدمہ واپس لینے کی منظوری دیدی