اہم خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(اے بی این نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکنیرڈ کالج میں انٹریکٹو سیشن کےدوران پاک فوج کے کردار،تعلقات عامہ، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر روشنی ڈالی۔

طالبات اوراساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آرکےدورےکوخوش آئند قراردیتےہوئےاسےفخرکا لمحہ کہا،سیشن کےدوران کالج کی بصارت سےمحروم ہونہارطالبہ نےملی نغمہ پیش کیا۔ طالبات نےشہداء اورغازیانِ پاکستان کوخراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں