اہم خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم

راولپنڈی(اے بی این نیوز) عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا وکیل صفائی قوثین فیصل مفتی کی جانب سے آج التواء کی درخواست دی گئی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وکیل شدید علالت کا شکار ہیں، درخواست کے ساتھ کوئی طبی دستاویز منسلک نہیں ہے، تاہم استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا آج گواہوں پر جرح نہیں ہو سکتی، لہٰذا ملزمان کو عدالت لانے کی ضرورت نہیں ہے، گزشتہ تاریخ پر بھی کیس وکلا صفائی کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کیا گیعدالت نے مزید کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیس کے آخری مرحلے میں وکلا صفائی کارروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وکلا صفائی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے حوالے سے زیادہ مستعد ہونا چاہیے ۔ کیونکہ دو ملزمان جیل میں ہیں اور انصاف کا تقاضا ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے، آئندہ سماعت سے کسی بھی صورت مزید التواء کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت روانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک کہ مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے گواہ محسن ہارون کو پابند کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام

متعلقہ خبریں