اسلام آباد(اے بی این نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے بنارس میں تحریک انصاف کے امن مارچ میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سابق رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 30,30 ہزار کے مچلکے فی کس جمع کروانے کابھی حکم دیاہے۔ وکیل صفائی شجاعت علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا،پولیس نے پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج کیا۔
وکیل صفائی نے کہاکہ گرفتار کارکنان سے سوائے امن کے پرچم کے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی، بغیر کسی برآمدگی انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزمان کے حملے سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کافیصلہ معطل